لاہور سمیت پنجاب بھر کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق یہ ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقے شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ امیدواروں کی انتخابی مہم 22 نومبر کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ این اے 129 میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی، جبکہ این اے 185 ڈی جی خان اور این اے 143 سرگودھا میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔
اس کے علاوہ این اے 143 ساہیوال، این اے 104 فیصل آباد، این اے 96 فیصل آباد، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116، پی پی 98، پی پی 87 میانوالی، پی پی 269 مظفر گڑھ اور پی پی 203 ساہیوال میں بھی ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





