پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کے لیے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثا کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





