پنجاب حکومت کی نئی ایئرلائن کے حوالے سے اہم پیشرفت

پنجاب حکومت نے نئی سرکاری ایئرلائن ایئر پنجاب کے آغاز کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ ایئرلائن کے لیے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرری کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف کمرشل آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ہیڈ آف ہیومن ریسورس اور کمپنی سیکرٹری سمیت کلیدی عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ خواہشمند امیدوار دس دسمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ اقدام ایئر پنجاب کو فعال بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close