اساتذہ نوکری سے فارغ ، کیوں؟ جانئے

پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک نے لاہور کے دس سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے درجنوں کنٹریکٹ اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ ان اسکولوں میں گورنمنٹ پرائمری اسکول اٹاری سروبہ، دلو خورد، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد، اچھرہ مارکیٹ، گلبرگ، فردوس مارکیٹ، نواز شریف کالونی اور بی ون ٹاؤن شپ شامل ہیں۔

چیئرمین آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر محمد اسحاق کمیانہ نے کہا کہ مڈ سیشن میں اساتذہ کو فارغ کرنا ناانصافی ہے جس کا اثر بچوں کی تعلیم پر پڑے گا۔ خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور بغیر اطلاع کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے ان کے مالی معاملات متاثر ہوں گے۔ سی ای او پین ڈاکٹر نجیب اللہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close