پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس ٹو کا بڑا ایکشن

محکمہ مال کی آڈٹ رپورٹ میں 94 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس سے معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔ رپورٹ میں غیر تصدیق شدہ چلان، اراضی کی منتقلی اور ریکارڈ میں غیر قانونی اندراج جیسے مسائل سامنے آئے ہیں، تاہم ان تحقیقات میں التوا پایا ہے کیونکہ سرکاری افسران نے ریکارڈ فراہم کرنے میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔

اس کے باعث پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس بھی ملتوی ہوا اور دوبارہ طلب کرنے پر بھی ریکارڈ بروقت فراہم نہیں کیا گیا۔ چند گھنٹے قبل ریکارڈ فراہم ہونے کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو علی حیدر گیلانی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران سے وضاحت طلب کی، جس کے بعد محکمہ مال کے افسران نے معافی مانگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close