سیلاب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ,7 اضلاع میں فوج طلب

محکمہ داخلہ پنجاب نے شدید سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے کے سات اضلاع میں فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔

سیلابی خطرات کے پیشِ نظرلاہور، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نارووال اوراوکاڑہ میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ سول انتظامیہ کومعاونت فراہم کی جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ متاثرہ علاقوں میں انسانی جانوں کے تحفظ، بروقت امدادی کارروائیوں اورممکنہ انخلا کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اورپولیس پہلے ہی الرٹ اورمتحرک ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھ اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے کی جائے گی جبکہ ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن، کشتیوں اوردیگروسائل کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائیگی۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنزکومؤثر بنانے کے لئے سول و فوجی ادارے مل کر کام کریں گے، حکومت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہدایات پرعمل کریں اورامدادی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close