باپ نے بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی

بہاولپور کے علاقے اوچ شریف کے نواحی گاؤں ماموں آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 28 سالہ شخص نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے غوطہ خور موقع پر پہنچے اور نہر میں ڈوبنے والے باپ بیٹی کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ رات گئے تک تلاش کا عمل جاری رہا، تاہم تاحال دونوں کو نہ نکالا جا سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close