جہلم: بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں شہریوں کو بچانے کی کوشش کے دوران پنجاب پولیس کا اہلکار کانسٹیبل حیدر علی پانی میں بہہ کر شہید ہو گیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کانسٹیبل حیدر علی ریسکیو کارروائیوں کے دوران سیلابی ریلے کی زد میں آ کر لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی لاش اب رسول نگر کے مقام سے برآمد کر لی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان متاثرہ علاقوں میں جانوں کی پرواہ کیے بغیر امدادی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، اور سیلاب متاثرین کو پولیس کی جانب سے عارضی رہائش، کھانے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں