عدت ختم ہوتے ہی بیوہ کا لرزہ خیز قتل، دیوروں کے خلاف مقدمہ درج

میانوالی میں ایک افسوسناک واقعے میں عدت مکمل ہونے کے اگلے ہی روز ایک بیوہ خاتون کو اس کے دیوروں نے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ، نائیک عطااللّٰہ شاہ کی بیوہ تھی، جو 3 مارچ 2025 کو بلوچستان کے ضلع قلات میں شہید ہوئے تھے۔ مقتولہ پر شہید سپاہی کے تین بھائی مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ مالی واجبات اور مراعات ان کے نام منتقل کر دے، تاہم انکار پر وہ مشتعل ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدت مکمل ہونے کے ایک دن بعد ہی ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close