افسوسناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا

افسوسناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس کے درمیان تصادم ہوگیا۔

جیونیوز کے مطابق یہ حادثہ مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا جہاں علی پور سے لاہور جانے والی مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اب تک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا، حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close