ملزم گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کے مطابق ملزم سے چھینی گئی رقم بھی برآمد ہوگئی ہے۔ سی پی او کے مطابق ملزم کو لاہور میں داتا دربار کے قریب اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ملزم اپنے رشتہ دار کے گھر گوجرانوالہ میں قذافی روڈ پر آیا ہوا تھا، ملزم نے گوجرانوالہ میں واردات کی اور لاہور فرار ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں