پنجاب سے بڑا استعفیٰ سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے باعث خالد اسحاق نے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر پنجاب کو اپنااستعفیٰ بھجوادیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عارضی چارج کسی لاء افسر کو دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close