گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر متاثر ہونے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے 10 بچے ہیں، مقتول کی پہلی بیوی وفات پا چکی ہے جبکہ مقتول 2 بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔مقدمے میں مقتول کی 2 بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جن کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں۔
دونوں بہنوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ والد سو رہے تھے، ان کو رسیوں سے باندھا اور موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر آگ لگا دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں