سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے تحت صوبے کے سرکاری کالجز کےلیے 7354 ٹیچرز کی بھرتی مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کےمطابق کالج ٹیچر کو 8 ماہ کےلیے 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ کالج ٹیچر انٹرنز 31 مارچ تک سرکاری کالجز میں تدریسی خدمات انجام دیں گے۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے 962 اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ مکمل کرلی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شفافیت کے ساتھ میرٹ پر انٹرنز بھرتی کرنے پر ہائر ایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں