لاہور(پی این آئی)سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز میں ادویات کی مفت فراہمی کے پراجیکٹ میں غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس سید مٹھا اسپتال ڈاکٹر محمد کاشف شہزاد ورک کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم ایس سید مٹھا اسپتال ڈاکٹرکاشف شہزاد ورک کوعہدے سے ہٹا کر محکمہ میں رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس جنرل اسپتال لاہور پروفیسرڈاکٹرفریاد حسین ، ایم ڈی چلڈرن اسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان کو ناراضگی کا مراسلہ لکھ دیا گیا۔اسی طرح سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹیلیئن برن سینٹر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ، انسٹی ٹیوٹ آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز نشترملتان پروفیسرراشد قمرکو بھی ناراضگی کامراسلہ لکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں