لاک ڈاون لگ گیا، بڑی پابندیاں عائد

لاہور(پی این آئی)سموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا، آج سے 17 نومبر تک عوامی مقامات پر بھی گرین لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق سموگ کی ابتر صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آج سے 17 نومبر تک عوامی مقامات بند کردیئے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت پر پارکس، تفریخ گاہیں، عجائب گھر 10 دن کے لئے بند کردیئے ہیں،خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری، جرمانے کی سزا ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پبلک اور پرائیویٹ پارکس، چڑیا گھر،پلے گراونڈ میں عوام کا داخلہ بند ہوگا، تاریخی مقامات، مقبروں، جوائے لینڈ پر بھی عوام کا داخلہ کیا گیا، فیصلے کا اطلاق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان ڈیژن پر ہوگا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے 7 شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے ہیں، ملتان 2135 سکور سے فضائی آلودگی میں سب سے اوپر ہے، 676 سکور سے لاہور دوسرے، 290 سکور سے پشاور تیسرے، 245 سکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔پنجاب حکومت کا اینٹی سموگ کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،لاہورکےاردگردہواکی رفتار11کلومیٹرفی گھنٹہ ہے،آئندہ ہفتےسموگ کی صورتحال مزیدخراب،موسمیاتی ماہرین نےخبردارکردیا۔انتظامیہ کا کہناتھا کہ باربرداری کےلئے استعمال ہونیوالی گاڑیاں ترپال سے کور کی جائیں،لاہور میں پرائیویٹ اداروں میں لگے جنریٹرز کا معائنہ ہوگا،دھواں چھوڑتے جنریٹرز اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close