موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ کو دھند کی وجہ سے بند کیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close