حافظ آباد: دربار روڈ پر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق کارروائی میں ضلعی سیکرٹریٹ کو واگزار کروا کر پولیس نے گیٹ پر تالہ لگادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے قبضہ کر رکھا تھا، ضلعی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی کے لگے بورڈز بھی اتاردیےگئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ گیٹ پر تالہ لگانے کے بعد پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں