شاہ محمود قریشی کی لاپتہ ہونے والی بہو بازیاب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے کہا ہے کہ وہ الحمدللّٰہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔

اپنے بیان میں ماہنم کبیر نے دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھا لیا گیا۔دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close