ملتان، واردات کے لیے روکنے پر ٹرک ڈاکوؤں پر چڑھ گیا، ڈکیت مارے گئے

ملتان کے قریب جلال پور پیر والا کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران منی ٹرک کی ٹکر سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے منی ٹرک کو لوٹنے کی نیت سے روکا، تو ڈرائیور نے ٹرک ان پر چڑھا دیا۔ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹرک ملزمان کو ٹکر مارنے کے بعد بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مبینہ ڈاکوؤں کی لاشوں کے قریب سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے دونوں لاشیں اسپتال منتقل کرا دی ہیں جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close