ملتان میں ہوٹل پر فائرنگ، افسوسناک ہلاکتیں

ملتان میں ہوٹل کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چونگی نمبر 7 کچہری فوڈ پر پیش آیا جہاں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کی جس سے ہو ٹل کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کچہری چوک سے واپس آئے اور مزید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلنے والے میاں بیوی محمد عمران اوران کی اہلیہ آمنہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کا 8 سالہ بیٹا محفوظ رہا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی گلگشت کالونی کے رہائشی تھے۔سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close