سیکیورٹی خدشات،ملک کے ایک اور اہم علاقے میں بھی دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جھنگ میں بھی 2روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، ریلی اور مظاہرے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جھنگ میں 2 اور 3 اکتوبر کو ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی ہو گی،قبل ا زیں پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر آج سے 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
گیارہویں جماعت میں77ہزار سے زائد طالبعلم فیل

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close