مسافروں کیلئے خوشخبری، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کردی

لاہور (پی این آئی)ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب رانا محسن نے لاہور میں جیو نیوز کو بتایاکہ پبلک کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کرائے نامے جنرل بس اسٹینڈ اور تمام اڈوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close