خام نمک کی برآمد کے لیے منصوبہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خام پنک سالٹ (گلابی نمک) کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنےکے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنک سالٹ کے لیے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانےکا پلان تیار کرنےکا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ مریم نواز نےکان کنوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔خیال رہے کہ معدنی نمک کے دنیا میں دوسرے بڑے ذخائر پاکستان میں موجود ہیں۔پاکستان میں نکلنے والے نمک کو ہمالیائی نمک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پاکستان میں جہلم سے کوہاٹ کے درمیان پہاڑی سلسلے میں ‘جو 300 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر محیط ہے’ پایا جاتا ہے۔گلابی نمک کے ذخائر کھیوڑہ ، خوشاب اور کالاباغ میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close