ن لیگی رہنما کے قتل میں ملوث ملزمان کو سزائے موت

ایڈیشنل سیشن کورٹ سرگودھا نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ایڈووکیٹ نور محمد قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں ملوث 6 ملزمان کو سزائے موت اور 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ سال 29 اگست کو ن لیگ کے رہنما نور محمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close