انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

لاہور (پی این آئی)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، ردا فاطمہ نے 1193 لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

لاہور بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کشف باجوہ اور آسمہ اعجاز نے 1152 نمبر لے کر مجموعی طور دوسری جبکہ عصیرم احمد نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔لاہور بورڈ کے مطابق لاہور ڈویژن کے نجی کالجز نے 23 پوزیشن حاصل کیں جبکہ سرکاری کالجز نے 11 پوزیشن حاصل کیں۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 7 جبکہ دانش ہائیر اسکینڈری اسکول بہاولنگر نے 2 پوزیشنز حاصل کیں

بورڈ کے مطابق میڈیکل ، انجینرنگ ، جنرل سائنس ، کامرس اور آرٹس میں پوزیشنز ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close