جی سی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لیے ڈریس کوڈ جاری، کیا پہن سکتے ہیں؟

صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ، لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے طالبعلموں کے لیے ڈریس کوڈ جاری کر دیا۔

طالبعلموں کے ڈریس سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں جینز اور ٹی شرٹ نہیں پہنیں گے۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکے صرف ڈریس شرٹ، پینٹ اور جوتے پہنیں گے جبکہ لڑکیاں دوپٹے کے ساتھ ڈیسنٹ لباس پہن کر آئیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہر طالب علم اپنا کالج اور یونیورسٹی کارڈ لازمی پہنے گا، ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close