الیکٹرک بائیک استعمال کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)خواتین کی سفری خود مختاری میں سہولت میں بڑی پیش رفت ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی الیکٹرک بائیک مہم کے تحت لبرٹی چوک کے پاس چارجنگ اسٹیشن لگے گا۔

جارجنگ اسٹیشن بینک آف پنجاب لگائے گا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو ڈائزین اور لوکیشن میپ پیش کیا گیا،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے چارجنگ اسٹیشن کے لیے لبرٹی پارکنگ پلازہ سمیت عوامی مقامات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی،ڈی سی لاہور نے ابتدائی طور پر لبرٹی چوک میں چارجنگ اسٹیشن لگانے کی پیشن کی گئی تجویز مسترد کر دی،سٹرک کنارے چارجنگ اسٹیشن لگانے سے فائدہ کم، رش بڑھے گا، عوام کو سہولت نہیں ملے گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہناتھا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ماحول دوست الیکٹرک بائیکس استعمال میں اضافہ اولین ترجیح ہے،الیکٹرک بائیکس استعمال کرنے والوں کو ذیادہ سے ذیادہ چارجنگ سہولت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔نجی شعبہ کو چارجنگ اسٹیشن کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے گی، چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری کم سے کم وقت مٰن دی جائے گی،بینک آف پنجاب کی طرف سے مارکیٹنگ ہیڈ اسد ضیا نے ڈی سی لاہور کو چارجنگ اسٹیشن پلان پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close