لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 9 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے 5446 ارب روپے کے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے 3 ماہ میں ریکارڈ مہنگائی کم ہونے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف او رکابینہ نے دن رات محنت کرنے پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کی خدمات کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کے لئے فنڈنگ دیں۔انہو ں نے مزید بتایا کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں اور نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کااضافہ کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ نے842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات اور 630ارب روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی ہے۔سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں