وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کی سہولت کےلیے بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی)پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہروں اور دیہات میں رہنے والے عوام کو بلاامتیاز صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیراعلی مریم نواز نے گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے دور دراز علاقوں کے مراکز صحت اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی کی زیرصدارت صحت عامہ پر خصوصی پلان پرتین گھنٹے طویل جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحت کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مارچ 2025 ء تک صوبے کے تمام بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں عالمی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دیا اورجون2025 ء تک پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close