لاہور(پی این آئی)وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کہتے ہیں وفاقی حکومت کا بجٹ11جون کو آرہا ہے ہم 12جون کو پیش کریں گے، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، 14اگست کو کسان کارڈ کاافتتاح ہوگا۔
پنجاب حکومت نے 12 جون کو ٹیکس فری بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنےکافیصلہ کر لیا، صوبائی وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ اگروفاق نے12جون کوبجٹ پیش کیاتوہم14جون کوپیش کریں گے، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 14اگست کو کسان کارڈ کاافتتاح ہوگا،1کسانوں کےلئے 400 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں