وزیر اعلیٰ مریم نوازنے آئی جی پنجاب کو اہم ہدایت جاری کر دی

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں احتجاجی وکلا کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس کو وکلاء کےخلاف طاقت کےاستعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وکلاء بھی لاہور ہائیکورٹ سے معاملات خوش اسلوبی سےحل کریں،تاکہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔ خیال رہے کہ سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا لاہور میں آج صبح سے ہی احتجاج کر رہے ہیں جس پر پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے وکلا پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی اور درجنوں وکلا کو گرفتار بھی کیا گیا جس کے بعد پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد کے خلاف کل ہڑتال کی کال بھی دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close