اغوا کا ڈراما رچا کر والدین سے لاکھوں کا تاوان مانگنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

مظفرگڑھ(پی این آئی)مظفرگڑھ میں پولیس نے خودساختہ مغوی نوجوان کو صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے سے تلاش کرلیا۔

محمد احمد نامی نوجوان نے نہ صرف اپنے اغوا کا ڈراما رچایا بلکہ والدین سے تاوان کی مد میں بھاری رقم بھی طلب کی تھی۔روہیلانوالی سے 22 اپریل کو محمد احمد نامی نوجوان غائب ہوا، پولیس کے مطابق محمد احمد کے والدین کو فون کالز بھی موصول ہوتی رہیں کہ ان کا بیٹا سندھ کے کچے کے علاقے میں اغواکرلیا گیا ہے۔ والدین سے بیٹے کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا جاتا رہا۔پولیس نے محمد احمد کے والدین کی مدعیت میں تھانہ روہیلانوالی میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےسندھ کے علاقے رانی پور میں کچے کے علاقے میں محمد احمد کو ٹریس کیا گیا۔نوجوان نے اپنے دوستوں کی مدد سے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا اور اہلخانہ سے 20 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا، محمد احمد اپنے والدین سے بھاری رقم وصول کرنا اور پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، نوجوان اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close