نواز شریف اورمریم نواز اچانک کہاں پہنچ گئے؟

لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز روٹی نان کی قیمت چیک کرنے لاہور میں اڈہ پلاٹ کے تندورپہنچ گئے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تندور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا۔ مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن آ گئے ہیں، 16 روپے سے زیادہ پیسے روٹی کے نہیں لینے، اگر 16 سے زیادہ کوئی مانگے تو ایک نمبر ہے اس پر رپورٹ کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی بھی سستی کردی گئی تھی اور روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close