پرنسپل ایچی سن کا استعفیٰ منظور

لاہور(ی این آئی)پرنسپل ایچی سن کا استعفیٰ منظور۔۔۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائيک اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کرلیا اور آمنہ عمران کو قائمقام پرنسپل تعینات کردیا گیا۔مائیک تھامسن نے وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کی فیس معاف کرائے جانے پر احتجاجاً گذشتہ ماہ استعفیٰ دیا تھا، گورنر نے احد چیمہ کے بچوں کی 3 سال کی فیس معاف کردی تھی۔مائیک تھامسن کے سیاسی مداخلت کے الزام کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ مائیک تھامسن نے 40 لاکھ روپے کی تنخواہ کا آڈٹ شروع ہونے پر انکوائری سے بچنے کے لیے استعفیٰ دیا۔

گورنر نے استعفے کی منظوری کے ساتھ ایچی سن کے قواعد و ضوابط منظور کیے، جونیئر اور پریپ طالب علم کی 3 سال تک دوسرے شہر منتقلی پر اب 50 فیصد فیس معاف ہوا کرے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close