سکیورٹی خدشات: ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کر دی

وزیرآباد(آئی این پی)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر وزیر آباد نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر وزیر آباد فیاض احمد موہل کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک جگہ پر 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور چلنے پھرنے پر پابندی ہو گی، ضلع بھر میں 22 سے 24 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close