الیکشن کمیشن کا ڈپٹی کمشنر وزیرآباد سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حلف لینے سے انکار، ایکشن لے لیا گیا

گوجرانوالہ(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد عمر فاروق سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حلف لینے سے انکار کردیا۔پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کو او یس ڈی بنا دیا، ڈپٹی کمشنر وزیر آباد پر اعتراض تھا کہ وہ ن لیگ کے ایم پی اے کے امیدوار امان اللہ وڑائچ کے بیٹے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کے ریٹرننگ افسروں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز نے آر اوز اور اسسٹنٹ آر اوز سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں ریٹرننگ آفیسر عثمان اشرف، عبداللہ خان، نہل حفیظ بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close