لاہور(پی این آئی ) پنجاب حکومت نے بیوٹی انجکشن لگانے والے غیر مستند بیوٹی پارلرز کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ان بیوٹی پارلرز کیخلاف کمرکس لی ہے جو بیوٹی انجکشن لگاتے ہیں، انجکشن لگانے والے غیر مستند افراد اور بیوٹی پارلرز لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں، پنجاب حکومت کیطرف سے غیررجسٹرڈ بیوٹی کریموں، ٹیکوں اور بیوٹی ادویات کے استعمال کو روکنے کیلئے ہیلتھ کئیرکمیشن کوبھی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پنجاب کے وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کئیرکمیشن کو جاری کی جانیوالی ہدایات کے مطابق غیر رجسٹرڈ بیوٹی کریمز، ادویات استعمال کرنیوالے بیوٹی پارلرز کی فہرست بنے گی، ڈریپ کی منظورشدہ بیوٹی کریمزاستعمال نہ کی تو پارلر بند ہوگا۔
وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹرجمال ناصر نے مزید کہا کہ بیوٹی پارلرز پر غیرمستند افراد بیوٹی انجکشن لگا رہے ہیں جبکہ منظور شدہ بیوٹی انجکشن استعمال نہیں ہو رہے، صرف مستند سکن سپیشلسٹ، سرجن بیوٹی انجکشن لگا سکے گا، خواتین کی سکن کیساتھ بیوٹی پارلرز کھیل رہے ہیں۔
ڈاکٹرجمال ناصر کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن بیوٹی پارلرز کے لیے ایس اوپیز تیار کریگا، کاسمیٹک کریمیں بنانے والوں کو لائسنس لازمی لینے ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں