واپڈا ملازمین کا دفاتر کی تالہ بندی کر کے احتجاجی دھرنا

بورے والا(آئی این پی)میپکو میں تبادلوں کے خلاف واپڈا ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،ملازمین کا دفاتر کی تالہ بندی کر کے احتجاجی دھرنا،شدید نعرے بازی،ملازمین کے تبادلوں کے باعث واپڈا کا آپشنل اور ریکوری کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے،ملازمین تفصیل کے مطابق میپکو ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی کال پر دوسرے شہروں کی طرح بوریوالا میں بھی زونل چیئرمین شاہد باری چوہان،ڈویڑنل چیئرمین انور حسین بھٹی اور ڈویڑنل سیکرٹری ساجد خورشید کی قیادت میں غیر قانونی تبادلوں کے خلاف واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور دفاتر کی تالا بندی کر کے نعرے بازی بھی کی گئی

اس موقع پر انور حسین بھٹی کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واپڈا ملازمین کو تبادلوں کے ذریعے بلاوجہ اور ناجائز تنگ کرنا بند کیا جائے اور ضلع سے باہر غیر ضروری تبادلوں پر پابندی لگاتے ہوئے ٹرانسفر ہونے والے تمام ملازمین کو انکے ہوم اسٹیشنزپر بحال کیا جائے ایسے ہتھکنڈوں سے واپڈا ملازمین کے ساتھ ساتھ ان سے جڑے ہزاروں خاندان بھی مشکلات کا شکار ہیں واپڈا ملازمین حکومتی پالیسیز کے مطابق ہمیشہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے نبھاتے ہیں اور مختلف حادثات میں ہمارے درجنوں ملازمین دوران ڈیوٹی اپنی جان گنوا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ملازمین کو ہی ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کے غیر ضروری تبادلوں سے فیلڈ کے تکنیکی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے نئے ملازمین کو مختلف فیڈرز کے فیلڈ ورک میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے غیر ضروری تبادلوں سے ملازمین کا واپڈا ملازمین کا معاشی استحصال بھی ہو رہا ہے دوسرے شہروں میں غیر ضروری تبادلوں سے ان کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی اور بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے نگراں وزیر اعظم سے کہ غیر ضروری تبادلوں کے عمل کو فوری طور پر بند کر کے تمام ملازمین کودوبارہ انکے ہوم اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے احتجاج میں شکیل احمد ڈوگر ڈویڑنل وائس چیئرمین،کامران گجر چیئرمین عظیم آباد سب ڈویڑن،شوکت علی چیئرمین سٹی سب ڈویڑن،تنویر بھٹی چیئرمین آر او آفس سمیت دوجنوں واپڈا ملازمین نے شرکت کی۔

close