جو پہلے لاڈلے کا طعنہ دیتے تھے وہ اب سینہ ٹھوک کر کہتے ہیں کہ ہم لاڈلے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

بورے والا(آئی این پی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے انتجابات وقت سے پہلے کی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئے ہیں پہلے بھی لاڈلے کی کہانی سنتے رہے ہیں جو پہلے لاڈلے کا طعنہ دیتے تھے وہ اب سینہ ٹھوک کر کہتے ہیں کہ ہم لاڈلے ہیں اب لوگ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات چھپانے کی بجائے اسے کھلے عام بیان کرتے ہیں ‘اسوقت یہی نظر آرہا ہے کیونکہ پوری انتظامیہ، عبوری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ان کے اشاروں پہ چل رہی ہے یہ جمہوریت نہیں بلکہ “بچہ جمورا” ہے

پاکستان میں جمہوریت کو بالغ ہونے میں بڑا وقت لگے گا آنے والی حکومت بھی ماضی کی طرح امریکہ کی چاکری کرے گی ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے پوچھ کر بجلی اور پیٹرول کے ریٹ طے کرے گی جمہوریت کی بحالی کا کوئی امکان نہیں جب تک عوام باہر نہیں نکلیں گے الیکٹیبلز الیکشن میں آتے ہیں جسے اسٹیبلشمنٹ موم کی ناک کی طرح جب چاہے جیسے چاہے چلاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافی احمد کامران تھہیم کی رہائش گاہ پرنجی ملاقات کے بعد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نجی ٹی وی چینل کے سی ای او میاں ظہور احمد وٹو، ڈائریکٹر ایمان ڈویلپرز شیخ محمد عبداللہ اور ذکاء الرحمان گجر بھی انکے ہمراہ تھے۔

close