لاہور( آئی این پی)سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی اور مونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کردئیے گئے ہیں۔مختلف جگہوں پر آویزاں اشتہارات میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو 30نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
رواں ماہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکائونٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔دستاویز کے مطابق رقم جمع کرانے اور نکلوانے میں استعمال ہوئے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دئیے گئے تھے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کے مختلف بینک اکانٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں