مظفر گڑھ (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)میں مظفر گڑھ کی اہم شخصیات نے شمولیت اختیار کرلی ۔مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیا اور محمد اکرم چانڈیا مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ دونوں شخصیات نے رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔محمد اجمل چانڈیا نے قائد ن لیگ نواز شریف، صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ اجمل چانڈیا، اکرم چانڈیا کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے حماد انور نے کہا کہ چانڈیا برادران کی شمولیت پر مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ چانڈیا برادران کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں