فیصل آباد، بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد کی تاجر پر فائرنگ

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب میں بھتہ کی رقم نہ دینے پر مسلح افراد نے تاجرپرفائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا متاثرہ تاجرکی درخواست پر پولیس نے بھتہ مانگنے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت مخلتف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی‘ 100 ج ب کے رہائشی کاشف علی نے پولیس کودی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ ملزم غلام رسول اس سے 5ہزار روپے بھتہ مانگتا تھا اس نے انکارکیا تومشتعل ہوگیا اوراسکی دکان پرہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا اوراسکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close