سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر بچی جاں بحق

گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت ایک اور معصوم بچی کی جان لے گئی، 4 سالہ بچی سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ اعوان چوک کے قریب پیش آیا، 4 سالہ عنایہ گلی میں کھیلتے ہوئے مین ہول میں گری تھی، 2 گھنٹے بعد بچی کی لاش نکال لی گئی۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ کئی بار کھلے مین ہول بارے شکایات کیں لیکن کسی نے ایکشن نہیں لیا۔مکینوں نے کہا کہ مین شاہراہوں سمیت بیشتر علاقوں میں سیوریج ہولز پر ڈھکن تک نہیں، ضلعی انتظامیہ بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close