موت تیز رفتار ہو گئی، بس نے کار کو روند ڈالا، 3 افراد جاں بحق

احمد پور شرقیہ (آئی این پی)تیز رفتار بس نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے،افسوسناک حادثہ احمد پور شرقیہ میں چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے کار کو بری طرح روند ڈالا، حادثے میں کار سوار 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور چنی گوٹھ ہسپتال منتقل کردیا گیا،

مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق چنی گوٹھ کے علاقے جندو پیر سے تھا،پولیس کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فراد ہونے میں کامیاب ہوگیا، بس کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close