گوجرانوالہ، پسند کی شادی پر لڑکا، لڑکی اور لڑکے کی والدہ مار دی گئی

گوجرانوالہ(آئی این پی)گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے اور لڑکے کی والدہ کو قتل کر دیا گیا۔ قتل کا واقعہ شاہین آباد کے علاقے میں لڑکی کے گھر میں پیش آیا۔ عباس اور لائبہ کو لڑکی کے گھر والوں نے صلح کے بہانے اپنے گھر بلایا تھا جہاں لائبہ کے سابق منگیتر عثمان نے فائرنگ کر کے عباس، لائبہ اور عباس کی والدہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ شاہین آباد کی رہائشی لائبہ کے گھر والوں نے اس کے کزن عثمان سے اس کا رشتہ طے کر رکھا تھا جبکہ لائبہ اپنے محلے دار عباس سے شادی کرنا چاہتی تھی، دو ہفتے قبل لائبہ نے گھر سے بھاگ کر عباس سے شادی کرلی تھی۔پولیس نے بتایا کہ آج لائبہ کے گھر والوں نے صلح کیلیے ان کو اپنے گھر بلایا تھا، تاہم عباس اپنی بیوی اور والدہ کو لے کر سسرال گیا، جہاں عثمان نے فائرنگ کر کے تینوں کو قتل کردیا۔پولیس نے مرکزی ملزم عثمان اور لڑکی کے والد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close