گوجرانوالہ، چور 9 ہزار امریکی ڈالر، 20 ہزار ریال، زیورات لے اڑے

گوجرانوالہ (انٹرنیوز)گوجرانوالہ میں چور خالی گھر سے 9ہزار امریکی ڈالرز، 20 ہزار ریال،زیورات لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں امریکی نژاد تاجر ملک اظہر فیملی سمیت بھائی کے گھر گیا ہوا تھا۔

خالی مکان دیکھ کر چور اس میں گھس گئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر 9ہزار امریکی ڈالر، 20ہزار ریال،35لاکھ پاکستانی روپے سمیت زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم چور گھر کاپچھلا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے، رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close