ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی ثابت، ملزمان کون ہیں؟ شناخت سامنے آ گئی

گوجرانوالہ(آئی این پی)گوجرانوالہ میں 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہونے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ صدر وزیر آباد میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں۔

گزشتہ روز دونوں ملزمان نے گلی سے گزرنے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی اٹھایا اور خالی مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔لڑکی کے والدین تلاش کرتے ہوئے پہنچے تو بیٹی کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close