بوریوالا، بیوی، بچوں پر بھیانک تشدد کرنے والا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک

بوریوالا (پی این آئی) بیوی اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر بھیانک تشدد کا نشانہ بنانے والا آئس کے نشے کا عادی ملزم قاضی احمد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔۔۔۔ بوریوالا پولیس حکام کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ملزم قاضی احمد نے اپنی بیوی بچوں کو 3 ماہ سے یرغمال بنا رکھا تھا جس کے دوران انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔۔۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات ملزم کو اس کے گھر ایم بلاک سے خنجر اور پستول کی برآمدگی کے بعد واپس لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس کانسٹیبل سے سرکاری گن چھیننے کی کوشش کی جس کے دوران ہاتھا پائی میں گولی چل جانے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔۔۔۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی چل بسا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close