نوشہرہ(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما پیر اسلم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں پیر اسلم اور اہلخانہ محفوظ رہے۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رسالپور میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما پیر محمد اسلم کے گھر پر دستی بم سیحملہ کیا گیا، جس سے ہجرے کی دیواروں اور کھڑکیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما پیر اسلم کو مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے بھتہ کیلئے افغان نمبرز سے کال اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کی جانب سیخط بھی موصول ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں